Best 32+ Aqwal e Zareen in urdu – Golden words in urdu text
شبہ کے ساتھ کمانا، مانگنے سے بہتر ہے
ایمان کے بعد سب سے بڑی نعمت نیک عورت ہے
قبل اس کے کہ بزرگ بنو، علم حاصل کرو۔
جو شخص اپنا راز پوشیدہ رکھتا ہے، وہ گویا اپنی سلامتی کو اپنے قبضے میں رکھتا ہے
توبتہ النصوح یہ ہے کہ برے فعل سے اس طرح توبہ کی جائے کہ پھر اسے دوبارہ نہ کیا جائے
قوت فی العمل یہ ہے کہ آج کے کام کل پر نہ اٹھا رکھے جائیں۔
ایمان اس کا نام ہے کہ اللہ واحد کو دل سے پہچانے، زبان سے اس کا اقرار کرے، اور حکمِ شرع پر عمل کرے۔
تم نے لوگوں کو کیوں غلام بنا لیا ہے، حالانکہ ماؤں نے تو انہیں آزاد جنا تھا؟
کسی مسلمان کے لیے یہ زیب نہیں دیتا کہ تلاش رزق میں بیٹھا رہے اور دعا کرے کہ “اے اللہ مجھے رزق دے” کیونکہ تمہیں معلوم ہے کہ آسمان سے چاندی اور سونا نہیں برستا۔
خشوع و خضوع کا تعلق دل سے ہے، نہ کہ ظاہری حرکات سے۔
مقدمات کا جلد تصفیہ چاہیے تاکہ دعویٰ کرنے والا دیر کے سبب اپنے دعوے سے مجبور ہو کر دستبردار نہ ہو جائے۔
بد خو کی دوستی سے احتراز لازم ہے، کیونکہ وہ اگر بھلا بھی ہے تو بھی اس سے برائی سرزد ہو سکتی ہے
اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحمت فرمائے جو میرے عیوب پر مجھے مطلع کرتا ہے
جب عالم کو لغزش ہوتی ہے تو اس سے ایک عالم لغزش میں پڑ جاتا ہے
میں کسی چیز کو نہیں دیکھتا مگر اس کے ساتھ اللہ کو دیکھتا ہوں۔
اگر میں ایسی حالت میں مر جاؤں کہ اپنی محنت و سعی سے اپنی روزی تلاش کر رہا ہوں تو مجھے یہ اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں اللہ کی راہ میں غازی ہو کر مروں۔
طالبِ دنیا کو علم پڑھانا راہزن کے ہاتھ تلوار فروخت کرنے کے برابر ہے
لوگوں کے ساتھ نیک خلق آدھی عقل ہے، حسن سوال نصف علم ہے، اور حسن تدبیر نصف معیشت ہے۔
ہنسنے سے عمر کم ہوتی ہے، رعب جاتا رہتا ہے، اور موت سے غفلت کا نشان ہوتا ہے۔
کسی کے اخلاق پر اعتماد نہ کرو جب تک کہ غصے کے وقت اسے نہ دیکھ لو۔
جو تمہیں تمہارے عیب سے واقف کرے وہ تمہارا دوست ہے، اور منہ پر تعریف کرنا گویا ذبح کرنا ہے۔
نیکی کے عوض نیکی حق کی ادائیگی ہے، اور بدی کے عوض نیکی احسان ہے۔
بڑھاپے سے پہلے جوانی اور موت سے پہلے بڑھاپا، اور مشغولی سے پہلے فراغت غنیمت جان۔
کم بولنا حکمت ہے، کم کھانا صحت، کم سونا عبادت، اور عوام سے کم ملنا عافیت ہے۔
نیک آدمی، اگرچہ فاسق ہو، اللہ کا حبیب ہوتا ہے، اور بخیل، اگرچہ زاہد ہو، اللہ کا دشمن ہوتا ہے
ظالموں کو معاف کرنا، مظلوموں پر ظلم ہے
جب حلال اور حرام جمع ہوں تو حرام غالب ہوتا ہے، چاہے وہ تھوڑا ہی ہو
ہم حرام کے خوف سے بعض اوقات وہ چیزیں بھی ترک کر دیتے ہیں جو حلال ہیں
بدترین آوازیں دو ہیں: راگ کی اور نوحہ کی۔
مومن اللہ اور رسول ﷺ کے مخالفین سے دوستی نہیں رکھتا، چاہے وہ اس کے ماں باپ ہی کیوں نہ ہوں
سلامتی گمنامی یا خلوت میں ہے