Table
Best 20+ Aqwal e Zareen in urdu – Golden words in urdu text
اول جہل ہوتا ہے، پھر علم، پھر اس پر عمل، پھر عمل میں اخلاص، اور پھر عمل قلبی ہوتا ہے
بے ادب خالق و مخلوق دونوں کا معتوب و مغضوب ہے
ایمان اصل اور اعمال فرع ہیں۔ لہٰذا ایمان میں شرکت سے بچو اور اعمال میں معصیت سے بچو
رحمت کو لے کر کیا کرے گا، رحم کو لے
اگر صبر نہ ہو تو تنگدستی یا بیماری وغیرہ ایک عذاب ہے، اور اگر صبر ہو تو کرامت اور عزت ہے
خالق کا مقرب وہی ہے جو مخلوق پر شفقت کرے
مساکین کو ناراض رکھ کر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی ناممکن ہے
مستحق سائل اللہ تعالیٰ کا ہدیہ ہے جو بندے کی طرف بھیجا جاتا ہے
جس نے مخلوق سے مانگا، وہ خالق کے دروازے سے اندھا ہے
تو نفس کی تمنا پوری کرنے میں مصروف ہے اور وہ تجھ کو برباد کرنے میں
جس کا انجام موت ہے، اس کے لیے کون سی خوشی ہے؟
تیری جوانی تجھ کو دھوکہ نہ دے، یہ عنقریب تجھ سے لے لی جائے گی
تجھ جیسے ہزاروں کو دنیا نے موٹا تازہ کیا ہے اور پھر نگل گئی ہے
ہر متقی شخص محمد کی آل ہے
تجھ کو لوگ تکبر سے بڑا نہیں سمجھ سکتے، بلکہ تواضع سے بڑا ہو گا
جو نفس کو درست کرنا چاہے، وہ اس کو سکوت اور حسن ادب کی لگام دے
اپنے دل کو اللہ کے لیے خالی رکھ اور اعضا کے ساتھ بال بچوں کی معاش میں مصروف رہ کہ یہ بھی تعمیل حکم ہے
موت کو یاد رکھنا نفس کی تمام بیماریوں کی دوا ہے
جہاں تک ہو سکے لقمہ کی اصلاح کر کہ بنیاد عمل صالح کی اسی میں ہے
کفرانِ نعمت اور خودستائی قربِ حق کی ضد ہیں